لاہور (جیوڈیسک) لیجنڈری ویسٹ انڈیز بلے باز سر ویوین رچررڈ پاکستان سپر لیگ سے منسلک ہو گئے جس کے بعد وہ کوئٹہ گلیڈییٹرز کی نمائندگی کریں گے ۔
لیجنڈری 63 سالہ ویسٹ انڈیز بلے باز سر ویوین رچررڈ 4 فروری کو دبئی میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ سے متعلق مفید ہدایات دیں گے اور ٹورنامنٹ کے اختتام تک کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے ۔
اپنے سترہ سالہ کیریئر میں عظیم بلے باز سر ویوین رچررڈ 121 ٹیسٹ میچ اور 187 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں ۔
دوسری طرف پاکستانی کرکٹ آفیشلز نے سر ویوین رچررڈ کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈییٹرس اپنا پہلا افتتاحی میچ پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد کی نمائندگی میں کھیلے گی۔