اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے براہمداغ بگٹی سے جنیوا میں ملاقاتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست اور براہمداغ کے درمیان صلح کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی سے بات چیت کے دوران مزید کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے فوج اور وزیراعظم آگاہ تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حرب یار مری سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا تفصیلی انٹرویو آج رات دس بجکر پانچ منٹ پر پروگرام جرگہ میںپیش کیا جائے گیا۔