کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بیوی زدکوب کرنے اور کتے چھوڑ کر زخمی کرنے پر تھانہ کروڑ میں بیٹے نے باپ اور بھائی کے خلاف درخواست دے دی۔
تفصیل کے مطابق محمد الطاف ولد کالو خان موضع شیہ والے نے دی گئی درخواست میں کہاکہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے۔
والد اور بھائی سے اختلافات چل رہے ہیں گزشتہ روز والد کالو خان ولد اللّہ بخش اور بھائی محمد زاہد نے میری بیوی عصمہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پالتو کتے نے بھی اسے کاٹ لیا کاروائی کی جائے، پولیس نے میڈیکل رپوٹ کے لئے مضروبہ کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔