کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی سے گزشتہ روز پکڑا جانے والا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا، اسلحہ میں میزائل اور بارودی مواد بھی شامل ہے۔
سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے لدھا میں گزشتہ روز چیک پوسٹ پر ایک گاڑی میں تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا ، پکڑے جانے والے اسلحے میں 27 میزائل ، 29 راکٹ گولے ، 25 ڈیٹونیٹر ، بارودی مواد اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔
تلاشی کے دوران دو ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا ، پولیٹیکل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کی شناخت احمد خان اور عابد گل کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں سے تفتیش جاری ہے۔