لاہور (جیوڈیسک) مقامی عدالت نے لڑکی زیادتی کیس کے 8 ملزموں کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
نوعمر لڑکی سے زیادتی کے 8 ملزموں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کے روبرہ پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزموں سے مزید تفتیش کے لیے 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس ملزموں کا دو مرتبہ 3,3روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرچکی ہے ،کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ اور دیگر پرنوعمر طالبہ کوہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔