پائی خیل (نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے بحرانوں پرجلدقابوپالیں گے ان خیالات کااظہاررکن قومی اسمبلی حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے یونین کونسل پائی خیل کے نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان کی طرف سے اہلیان پائی خیل کودیے جانے والی اعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ضلعی چیئرمین کے لئے ہم جلداپنی ممبران پاورشوکرکے ثابت کردیں گے کہ میانوالی مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے اورمیانوالی کاضلعی چیئرمین مسلم لیگ ن کاہی ہوگاانہوں میڈیاکے سوالوں کے جواب میں کہاکہ گلن خیل گرڈکو 66Kvسے اَپ گریڈکرکے 132Kvجس کاکام بھی شروع ہوچکاہے۔علاوہ ازیںمیانوالی بنوں کالاباغ روڈتھری فیزکاکام جلدشروع ہوجائے گا۔اورپائی خیل میں سیوریج، پختہ سڑکیں،دادامیاں محمدورالی پارک کی تعمیرو مرمت،بنیادی مرکزصحت میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر ،شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ دیگرترقیاتی کاموں کاجال بچھادوں گا۔اس موقع پرسابق امیدوار ایم پی اے رضاء المصطفیٰ خان پائی خیل،نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان،نومنتخب کونسلرزمحمدصدیق خان،ملک محمدیعقوب،عزیزالرحمان ،ملک محمدمحبوب نے انہیں اپنی حمایت کایقین دلایا۔اورمل جل کرترقیاتی کاموں کومکمل اورعلاقہ کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے اعادہ کیا۔اس تقریب کے میزبان نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان اوران کے بھائی ہدایت اللہ خان،رفیق اللہ خان عرف پپو،حاجی حمیداللہ خان عرف گل آنیوالے معززمہمانوںاورشہریوں کاپُرجوش استقبال کرتے رہے۔مرحوم وزیرحاجی اکرام اللہ خان شہیدکے بیٹے رضاء المصطفیٰ خان نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری ذاتی قیمتی اراضی 300کنال پرسٹیل مل،سیمنٹ فیکٹری یااسی طرح کاکوئی بڑاپروجیکٹ لگایاجائے گا۔کیونکہ میری یہ قیمتی اراضی اہلیان پائی خیل کے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے وقف ہے۔ ۔اس تقریب میں سابق امیدوارایم پی اے فصیح اللہ خان پائی خیل ،اسدخان پائی خیل،ماسٹرجہان خان، غلام رسول خان، ریٹائرڈتھانیدارحبیب اللہ خان،مولوی عبدالغفارخان، ڈاکٹر ظفر خان، محمدانورخان دیگرمعززین علاقہ کے کثیرتعدادلوگ موجودتھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پائی خیل (نامہ نگار)رضاء المصطفیٰ خان پائی خیل کا پائی خیل کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کوسامان کے لئے پانچ ہزارروپے امداد ،تفصیلات کے مطابق دادامیاں محمدورالی پارک پائی خیل میں کھیلنے والے کرکٹ کے کھلاڑیوں نے رضاء المصطفیٰ خان پائی خیل سے کرکٹ کے سامان کی فراہمی کے لئے کہاتورضاء المصطفیٰ خان پائی خیل نے عبدالغفارخان کو5000روپے کی امدادکی اورکہاکہ باقی جتناسامان پرخرچ آئے گاوہ میں اداکرونگا۔