جس قبر پر صبح شام قرآن مجید کی تلاوت کی جائے وہاں پر خصوصی نزول ہوتا ہے

Carore Lal Easan News

Carore Lal Easan News

لیہ+ کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) جس قبر پر صبح شام قرآن مجید کی تلاوت کی جائے وہاں پر خصوصی نزول ہوتا ہے اور اللّہ تعالیٰ اُس کے ساتھ 70 ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے ،حضر ت پیر محمد حسن سچے عاشق رسول متقی اور پرہیز گار تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی اللّہ تعالیٰ کی عبادت میں گزاری ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ افتخار الحسن،قاری اللّہ بخش چشتی ،صاحبزادہ قاسم باروی و دیگر علماء کرام نے پیر آف سو اگ شریف خواجہ محمد حسن کے چہلم کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا اُنہوں نے کہا کہ حضورۖ کی نسبت رکھنے ولا شخص دونوں جہانوں میں کامیاب رہے گا۔

دنیا میں کم و پیش 1لاکھ 24ہزار پیغبران تشریف لائے لیکن آپ ۖ کی ذات وجہ کائنات ہے اگر آم تشریف نہ لاتے تو دنیا میں کچھ بھی نہ ہوتا آپ کی آمد سے اندھیروں میں اُجالا ہوا اور کُفر اور ظلم سے نجات ملی اس موقع پر صاحبزادہ فیض الحسن اور صاحبزادہ احمد حسن نے اپنے بڑے بھائی صاحبزادہ محمد حسن اور اُمت مسلما ں کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔