کوئٹہ (جیوڈیسک) سریاب روڈ پر پولی ٹیکنک کالج کے قریب پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود دو سپاہی سیف اللہ اور عبدالعزیز موقع پر شہید ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکڑوں کے مطابق سیف اللہ کی شہادت سر اور کمر پر دو گولیاں لگنے سے ہوئی جبکہ عبدالعزیز کے پیٹ اور سینے پر 4 گولیاں لگیں۔
دہشتگردی واقعے کے بعد سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔