کولوراڈو (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کولوراڈو میں قائم ایک گوشت فیکٹری کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب انھیں خبر ملی کہ کہ کارخانے میں کام کرنیوالے مسلمان ملازم نماز جمعہ ادا کرنے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فیکٹری مالک نے نماز جمعہ ادا کرنے گئے مسلمان ملازموں کو دوبارہ فیکٹری میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کرنے والے تقریبا دو سو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔
ملازمت سے محروم کئے گئے شہریوں میں بیشتر صومالیہ اور دوسرے ملکوں سے امریکا میں روزگار کی تلاش کے لیے آئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ نوکری سے نکالے گئے بہت سے مسلمان ملازمین فیکٹری میں گزشتہ 10 سال سے بھی زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں۔