بستی بہلول چک نمبرایک سواکسٹھ میں منعقدہ محفل میلادمصطفی

Milad Mustafa

Milad Mustafa

لیہ : بستی بہلول چک نمبرایک سواکسٹھ میں منعقدہ محفل میلاد صطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمعیت علماء پاکستان ضلع لیہ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ رحمت دوجہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمدسے دنیا سے کفر وشرک اور جہالت کے اندھیرے ختم ہوگئے۔

محفل میلاد صطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت حافظ اللہ بخش قادری نے کی۔پیر خالداقبال، محمد حسین چشتی، محمود علی سراجوی اور عمران بریال نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرورکونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد منانا انبیاء کرام علیہم السلام اورصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سنت ہے۔انہوںنے کہا کہ میلادشریف منانا بہت بڑی سعادت ہے۔ محفل میلاد صطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔