امریکہ (جیوڈیسک) ایشیائی مارکیٹ میں کل خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ تیزی ایک دن بھی برقرا نہ رہ سکی۔
امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے فروری کے سودے اٹھائیس سینٹ کمی سے چھتیس ڈالر چھہتر سینٹ میں ہوئے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹ میں برینٹ نارتھ کے سودے چھ سینٹ کمی سے سینتیس ڈالر بائیس سینٹ میں ہوئے۔
ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی، چین کے کمزور اقتصادی اعداد و شمار اور تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنا تیل کی قیمت میں کمی کی وجوہات ہیں۔