گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کی نجی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات نے لیجنڈ قوال نصرت فتح علی خان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا ،شرکاء محفل نصرت فتح علی خان کی گائی قوالیوں پر جھومتے رہے۔
گوجرانوالہ کی نجی یونیورسٹی میں مارکیٹنگ کے اسٹوڈنٹس کو پرکشش مارکیٹنگ بنانے کا اسمائمنٹ ملا جس پر طلبہ نے سوچ و بچار کے بعد نصرت فتح علی خان کو ٹربیوٹ پیش کرنے کیلئے قوالی کے پروگرام کا اہتمام کیا ۔
نصرت فتح علی خان کی یاد میں ہونے والے اس پروگرام میں قوالیوں کے سنگ سروں کے رنگ لیجنڈ قوال کے بھتیجے معظم علی خان اور مجاہد علی خان نے بکھیرے ۔
پروگرام میں شریک طلبہ و طالبات اور انکی فیملیز نے قوالی کے اس ایونٹ کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا ، ایک طرف طلبہ دھمال ڈالتے نظر آئے تو دوسری جانب طالبات بھی پُرجوش انداز میں داد دیتی رہیں ۔
یونیورسٹی ٹیچر کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی بدولت طلبہ نے اپنی صلاحیت کو منوایا ہے اور اُن کا یہ اعتماد مستقبل میں بھی انہیں فائدہ دے گا ۔