سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں لال باغ کے قریب سوزوکی اور کیری میں تصادم، نتیجے میں 16 سے زائد افراد زخمی، تحصیل ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق سیہون شریف کے قریب لال باغ چیک پوسٹ پر حضرت قلندر لال شہباز کی مزار سے حاضری دیکر واپسی جانے والے مسافر کیری اور حیدرآباد سے آنے والی سوزوکی کا آمنے سامنے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں ریاض علی ہکڑو، شاہد علی ہکڑو، 4 سالہ بچہ صفی، 7 سالہ آصف ، 7 سالہ مریم ، امید علی، صدام حسین اور کراچی کے علاقے ملیرکے رہائشی مسمات پروین خاتوں، اسحاق، مسمات شہناز، 3 سالہ کم عمر بچی ماریہ،محمد قاسم اور مسمات شمیم شامل ہیں۔
زخمیوں کو تحصیل ہسپتال سیہون لایا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔ زخمیوں میں کم عمر معصوم بچے اور خواتین بھی شدید زخمی ہیں، 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔جائے وقواع پر دونوں گاڈیوں کو سیہون پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔