پائی خیل کی خبریں 5/1/2016

Pie Khel

Pie Khel

پائی خیل (نامہ نگار) تھانہ پائی خیل پولیس کی سال 2015 کی کارکردگی تفصیلات کے مطابق تھانہ پائی خیل پولیس نے سال 2015 میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرکے کل مقدمات 199 درج کیے جس میں قتل کے 8 مقدمات ،اقدام قتل کے 15 مقدمات درج ہوئے۔جبکہ جواء کے 6 مقدمات ،ناجائزاسلحہ کے 67مقدمات جن میںکلاشنکوف 2عدد،رائفل6عدد،بندوقیں17عدد،پسٹل 30بور30 عدد، پسٹل12بور17عدد،جبکہ 368کارتوس برآمدہوئے۔مزیدبرآں منشیات کے 21مقدمات درج ہوئے جن میں چرس 19کلوپانچ سو55گرام،شرات سات ہزارآٹھ سوتیس کپی247لیٹر،گرفتاراشتہاریAکیٹگری کے12،Bکیٹگری کے55جبکہ تھانہ پائی خیل کے 29اشتہاری بقایاہیں۔گرفتارعدالتی مفرورAکیٹگری 1،Bکیٹگری25گرفتارہوئے۔اسطرح سال 2015 کاآخری مقدمہ نامعلوم افرادکی فائرنگ جبکہ 2016 کاپہلامقدمہ ناجائزاسلحہ بندوق12بورکادرج ہواہے جس کی برآمدگی بھی ہوگئی ہے۔یادررہے سال2014 میں 188مقدمات جبکہ سال2015 میں199مقدمات درج ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل کے آمدورفت کی تمام سڑکات ٹوٹ پھوٹ کاشکارٹریفک اورپیدل چلنے والوں کومشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق پائی خیل سے وانڈھی سنارانوالی تا سوانس پائی خیل روڈ،پائی خیل تاسوانس روڈ،سوانس روڈتاموسیٰ خیل روڈ،سوانس تاوانڈھاگلبازخان والاروڈ،پائی خیل شہرتاپائی خیل قبرستان روڈ،پائی خیل شہر تاجانوخیل شریف روڈ،پائی خیل اڈاریلوے اسٹیشن تامحمدیاروالہ موچھ روڈ،پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں روڈتاقصبہ کوٹ بیلیاں بستی شاہ گل محمدوالی روڈ،پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تاپائی خیل شہرروڈ،پائی خیل اڈاشہروالاتاشہرپائی خیل روڈٹوٹ پھوٹ کربڑے بڑے گڑھوں کی شکل اختیارکرگئے ہیں جس کے باعث ناصرف ٹریفک کاچلنادشوارہوگیاہے بلکہ حادثات کابھی موجب بن رہے ہیں اورادھرگاڑیاں چھکڑابن چکی ہیں سماجی شخصیات ضیاء اللہ خان رنبازخیل،سرورحجام،شفیع اللہ خان،حافظ عاقل خان،غلام رسول خان ودیگرنے ڈی سی اومیانوالی اورمحکمہ ہائی ویزکے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کافی الفورمطالبہ کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل گردونواح میں زکام ،الرجی،کھانسی اورملیریاکی وباء پھیل گئی ناداراورغریب مریض دربدرہوگئے تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں بارانِ رحمت نہ ہونے کے باعث ہرطرف گردوغبارپھیلاہواہے ۔جس کی وجہ سے علاقہ بھرمیں بوڑھوں ،بچوں ،عورتوںاورہرعمرکے لوگوں میں زکام،الرجی،کھانسی،اورملیریاپھیلاہواہے۔جس کے باعث ناداراورغریب مریض پرائیویٹ کلینک پرجاکربھاری بھرکم اخراجات کرنے پرمجبورہیں اور پرائیویٹ کلینک کے مالکان کی چاندی ہوگئی ہے ۔لوگوں نے بارانِ رحمت کے لئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں کی ہیں۔