اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سردار ثناء اللہ زہری کی صدر پاکستان سے پہلی ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین کو وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری نے صوبے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی اور اپنے آئندہ کے منصوبوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔
صدرر مملکت نے اس موقع پر انہیں ہدایت کی کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور امن و امان کی بحالی و عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔