اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، اقتصادی راہداری کا مسئلہ اہم اور جے یوآئی اس کی خالق ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ملکی مفاد کےخلاف سوچ سکتے ہیں؟ کچھ قوتیں ملک میں غیر ملک کی ترقی کے نعرے لگاتی ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کا مسئلہ اہم ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کو ساتھ لے کر چلنے سے ان کی محرومیاں دور اور دہشتگردی کم ہو گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ترقی پزیر نہیں پسماندہ ملک ہے، پانی کے بڑے وسائل موجود ہونے کے باوجود عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔