ملکہ (عمرفاروق اعوان سے) پلاہوڑی کی ہر دل ممتاز شخصیت چوہدری غضنفر جمشید حال مقیم ( کویت) نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانہ جلانا افسوس ناک ہے۔
ایران سعودی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ امت مسلمہ کے لئے تشویش ناک ہے۔ دونوں ممالک کو اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا چاہئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت فرقہ بندی کی سیاست کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تہران میں سعودی سفارت خانہ جلائے جانے سے نفرتیں پھیلیں گی اس قسم کے واقعات نہیں ہونا چاہئیں جس سے اشتعال اور نفرت پھیلتی ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کو شیعہ سنی تفریق سے باہر ہو کر اسلام دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ورنہ خطے کے ممالک میں عراق اور شام کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔