کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
واشنگٹن میں پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا امریکی فوجی افغان سپیشل آپریشنز فورسز کو تربیت دے رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں افغان فوجی بھی زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو لانے کے لئے بھیجے گئے ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔