ملتان : فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹ گیا،2 مزدور زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کی ایک فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹ گیا،جس کے نتیجہ میں 2 مزدور زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل کے قریب واقع ایک بسکٹ فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے 2 مزدور ظفر اور فیصل زخمی ہو گئے ہیںجنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کاکہناہےکہ واقعے کے وقت صرف متاثرہ مزدور ہی فیکٹری میں موجود تھے جبکہ فیکٹری کے دیگر اہلکار چھٹی کرکے گھر جاچکے تھے،سلنڈر پھٹنے سے فیکٹری کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔