کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور حیدرعباس رضوی نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔
وسیم اختر کے خلاف حساس اداروں،فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری اور ضیاء الدین اسپتال میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولت دلانے کے الزام میں کل 27 مقدمات درج ہیں، جبکہ حیدر عباس رضوی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے 3مقدمات درج ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں ۔