امریکا (جیوڈیسک) بریگیڈئر جنرل ڈیانا کے ملٹری اکیڈمی کی کمانڈنٹ بن جانے سے امریکا میں ایک نئی فوجی تاریخ رقم ہوئی ہے اور کسی خاتون نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
امریکی فوج میں چند ماہ پہلے ہی خواتین کیلئے فوج میں تمام عہدے وا کر دیئے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ خواتین فوجی معیارات پر پوری اتریں تو وہ ہر حیثیت میں فوج میں بھرتی ہو سکتی ہیں اور ہر کردار نبھا سکتی ہیں۔
ڈیانا جرمنی، عراق اور افغانستان میں کلیدی عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ یوں وہ مستقبل کے امریکی فوجی جنرلوں کی تربیت کی ذمہ دار ہوں گی۔