اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت نے ملک دشمن سرگرمیوں پر بنگلا دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔
موشومی رحمان پاکستان میں بنگلا دیشی سفارتخانے کی ہیڈ آف چانسری بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو طلب کرکے انھیں موشومی رحمان کی ملک بدری کے بارے میں آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی سفارتکار فارینہ ارشد کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کر دیا گیا تھا۔