راولپنڈی (افتخار چوہدری) انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا ایک اہم کنونش آج سہ پہر مرکزی سیکریٹیرٹ اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں ضلع بھر کے ان نوجوانوں میں تعریفی اسنا د تقسیم کی جائیں گی ۔تقریب کے مہمان خاص وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ہوں گے۔
ایک اخباری بیان میں انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نوید افتخار چودھری نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک پر امید پاکستان کی نوید قائد انقلاب عمران خان نے دی ہے اور وہ اقبال، قائد اعظم کے پاکستان کے لئے تحریک انصاف میں ایک ہراول دستے کی شکل میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا قومیں سڑکوں اور پلوں سے نہیں تعلیم فکر عقل و دانش سے بنتی ہیں۔ حکمرانوں نے نالیاں سڑکیں پل میٹرو تو بنائے مگر ان میں قوم کو چونا لگایا۔ پی ٹی آئی کا ہر جوان تبدیلی رضا کار ہے۔ آج کا کنونشن ضلع راولپنڈی کی سیاست کا رخ موڑے گا۔