اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے انتہائی کڑے پہرے میں عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار ایسانی کی عدالت میں پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی پیشی پر رینجرز کو تعینات کیا گیا تھا اور عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔
دونوں ملزمان کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے ملزم معظم علی تاحال اقبالی بیان دینے کو تیار نہیں ہے۔