سڈنی (جیوڈیسک) کرس گیل کا بگ بیش میں خاتون ٹی وی رپورٹر کے ساتھ فلرٹ کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا میں شور مچا ہوا ہے۔
ایک خاتون نے ویسٹ انڈین کرکٹر پر ورلڈ کپ کے دوران انتہائی گھٹیا حرکت کرنے کا بھی الزام عائد کر دیا ہے۔ فاکس سپورٹس کی رپورٹر نیرولی نے کہا کہ کرس گیل تسلسل کے ساتھ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔
وہ قابل نفرت اور ان کا طرز عمل بھی نفرت انگیز ہے۔ چینل نائن کی رپورٹر یووینی نے کہا کہ مجھے ٹویٹر کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن ملا جس میں گیل نے کہا کہ وہ میرے کسی انٹرویو کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور میرے ساتھ باہر ڈنر کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ عورتوں کے پیچھے پڑے رہنے والا مرد ہے۔
ادھر ایک خاتون نے الزام لگایا کہ سڈنی میں ورلڈ کپ کے دوران گیل نے انتہائی شرمناک حرکت کی۔ گیل کے ایجنٹ سائمن اوتیری نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا ہے۔