ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی جگہ اب میگا اسٹار امیتابھ بچن کو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کی جانے والی مہم ’’حیرت انگیر بھارت‘‘ کا سفیر مقرر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’’حیرت انگیر بھارت‘‘ مہم شروع کی تھی جس کے لیے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو سفیر بنایا گیا تھا۔
تاہم ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کے خلاف لب کشائی کرنے کی پاداش میں گزشتہ روز انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد اب بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کوان کی جگہ سفیر مقرر کردیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے آمادگی کا اظہارکیا ہے۔
دوسری جانب عامر خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں جب کہ مہم میں سفیر بننے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔