عبدالخالق مروت کے ڈی ایم سی ملیر کا وائس چیئر مین نامزد ہونے جیالوں اور پختون برادری کا جشن

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء یونین کمیٹی نمبر7قائد آباد کے وائس چیئر مین عبدالخالق مروت کو بلدیہ عالیہ ملیر کے لئے وائس چیئر مین کے عہدے پر نامزد کردیا ،عبدالخالق کے وائس چیئر مین نامزدگی پر ضلع ملیر کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ ادنیٰ اور نظریاتی کارکن کی نامزدگی نے عوام کے دل جیت لئے ۔ضلع ملیر کی 7یونین کمیٹیز نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے بلدیہ عالیہ ملیر کے نامزد وائس چیئر مین عبدالخالق مروت کی حمایت کا اعلان کردیا ۔بلدیہ عالیہ ملیر کے نامزد وائس چیئر مین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے ضلع ملیر کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا ئوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں پختون برادری کی جانب نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ریلی اکرم باجوڑی ،باغ گل خان ،امداد اللہ ،خورشید خان ،کامران خان ،حاجی ملوک زادہ اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروںکی تعداد میں علاقہ عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان خصوصاً پختون برادری نے شرکت کی ریلی کے شرکاء آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری ،فریال تالپور اور عبدالخالق مروت کے حق میںزبردست نعرے لگا ئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ عالیہ ملیر کے نامزد وائس چیئر مین عبدالخالق مروت نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر دورمیں کراچی کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا یا ہے انشا اللہ اپنے قائدین کے مشن کو جاری رکھ کر ضلع ملیر کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنایا جائیگا انہوں نے ریلی کے انعقاد پر پختون برادری کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پختون برادری کے معززین اکرم باجوڑی ،باغ گل خان ،امداد اللہ ،خورشید خان ،کامران خان ،حاجی ملوک زادہ نے ڈی ایم سی ملیر کے وائس چیئر مین کے عہدے پر نامزدگی کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مدبرانہ فہم و فراست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالخالق مروت علاقے کے فعال رہنماء ہیں جوکہ ہمہ وقت جیالوں اور غریب عوام کی داد رسی کے لئے متحرک رہتے ہیں ۔