کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلوں کے جھٹکوں پر اللہ سے رحم و کرم کی دعا اور اظہار تشویش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے پاکستانی قوم او بالخصوص کراچی کے شہریوں و گجراتی بولنے والوں سے اللہ سے استغفار ورحمت کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میگا سٹی کراچی کی حالت تباہ ہے قانونی تقاضوں اور حفاظتی نظام کے بناءرشوت کی بنیاد پر کھڑی ہونے والی غیر قانونی کثیرالمنزلہ عمارتیں ‘ سیوریج کا تباہ حال نظام ‘ پینے کی پانی کی عدم دستیابی ‘بجلی و گیس بحران ‘ سڑکوں پر موجود غیر قانونی پارکنگ اور قابض پتھارہ مافیا ‘قوانین کی عدم پاسداری اور ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی کے باعث روزمرہ کا ٹریفک جام اور ٹارگیٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کیساتھ ٹینکر مافیا کے ہاتھوں سڑکوں کی تباہی اعلیٰ حکومتی کارکردگی اور حکمرانوں کے عوام سے خلوص کے علاوہ اس بات کا اظہار بھی ہے کہ ان حالات میں زلزلے کا معمولی سا جھٹکا اس شہر میں بڑی تباہی و بربادی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے کیونکہ فنڈز سے محروم اسپتال دواں کی عدم دستیابی اور علاج ومعالجے کی سہولیات سے محروم ہیں اورحادثات کی صورت ہنگامی امداد فراہم کرنے والے ادارے غیر فعال ہوچکے ہیں ۔