ڈی ایچ اے لاہور میں 16 ارب روپے کی کرپشن کا کیس نیب کے حوالے

NAB

NAB

لاہور (جیوڈیسک) ڈی ایچ اے لاہور میں 16 ارب روپے کی کرپشن کا کیس نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے، مرکزی ملزم حماد ارشد کا ایک روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی نیب پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزم سویلین ہو یا سابق فوجی، تحقیقات قانون کے مطابق ہوں گی۔

ڈی جی نیب پنجاب کا کہنا ہے کہ کامران کیانی سے متعلق انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، اور حماد ارشد کا مزید جسمانی ریمانڈ بھی لیں گے۔