اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 19 فیصد اضافے پر وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر ملازمین کو خصوصی الائونس دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایف بی آر کی چیف کمشنرز کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ٹیکس گوشوارے داخل کرانے والوں کی تعداد 40فیصد بڑھ کر10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم تاجروں کیلئے سہولت کی اسکیم ہے، بعض حلقوں کی طرف سے اسے غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں اور حکومت کے درمیان مسلسل کوششوں سے ایک رضاکارانہ ٹیکس سکیم کا اعلان ہوا تاہم بعض حلقے اسے منفی رنگ دے رہے ہیں۔