کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام ملک گیر سطح پر غازی ممتاز قادری کی رہائی کے لئے مسلسل تحریک اور جدوجہد جاری رکھے گی، گرفتاریاں اور دھمکیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہیں، بنوں کی جیل سے چار سو دہشت گرد چھرائے جا سکتے ہیں تو پھر ہم ایک غازی کے لئے اس حد تک جانے کا بھی حوصلہ رکھتے ہیں، انتظامیہ ہمارے پرامن اور آئینی و جمہوری تقاضو ں کے مطابق ہونے والے جلسوں اور جلوسوں میں رکاوٹ دالے گی تو نتائج کی خود زمہ دار ہوگی۔
امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے پیروکار اور نفاذ نظام مصطفیۖ کے خادمین کسی صورت گرفتاریوں اور پولیس گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، پنجاب کے شہر اٹک میں بھی انجمن طلبہ اسلام و جمعیت علماء پاکستان کی رہائی غازی ممتاز حسین قادری ریلی روکی گئی اور پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھرائو کیا گیا، انتظامیہ پرامن جلسوں اور جلوسوںکو انتشار میں بدل کا اپنے مقاصد حل کرنا چاہتی ہے، ذمہ داران اور اراکین کے مخصوص اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔
مگر مسلمانوں کے حقوق محفوظ نہیں ہیں، یہاں رمشہ مسیح کے لئے جرمن ہائی کمیشن کا دباء آجاتا ہے، ریمنڈ ڈویوس کے لئے امریکہ سے خصوصی طیارہ آجاتا ہے اور قاتل ریمنڈ ڈیوس فرار کردیا جاتا ہے، بلیک واٹر کے عالمی دہشت گرد پاکستان میں سنگین ترین جرائم کے باوجود عزت و وقار کے ساتھ بری کردئے جاتے ہیں، چالیس فوجیوں کو شہید کرنے کے بعد بھی امریکہ سے تعلقات استوار رکھے جاتے ہیں۔
مگر عاشق رسول ملک ممتاز حسین قادری کو عشق رسولۖ کا حق ادا کرنے پر پھانسی کی سزا دے دی جاتی ہے، اور پھر اس کے آئینی و انسانی حقوق بھی سلب بھی کردئے جاتے ہیں، اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل عثمان محی الدین نورانی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے ممتاز قادری کی رہائی کے لئے پورے ملک کے تحریک دورے شروع کردئے ہیں، پہلے مرحلے میں بلوچستان و سندھ کا دورہ ترتیب دے دیا گیا ہے۔
مرکزی اعلامیہ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل عثمان محی الدین نورانی بلوچستان میں جعفرآباد، نصیر آباد، اوستا محمد، ڈیر مراد جمالی کا دورہ کرینگے، ناطم اے ٹی آئی کراچی سیف الاسلام بھی ان کے ساتھ دورے کا حصہ ہونگے، مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی بالائی سندھ، جنرل سیکٹرٹری صوبہ سندھ نبیل مصطفائی زیریں سندھ اور نوابشاہ کا دورہ کرینگے، ناظم انجمن طلبہ اسلام ضیاء الرحمن نورانی بالائی پنجاب اور کشمیر کا دورہ کرینگے، دورہ نو جنوری سے شروع ہوگا۔