لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمدانورنے کہا ہے کہ ان کا، متحدہ کے قائد اورایم کیوایم کے کسی بھی ذمے دار یا کارکن کا ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
لندن سے ایک بیان میں محمد انورنے کہا ہے کہ عمران فاروق شہید کے قتل کے الزام میں پاکستان میں گرفتارافراد کے حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پرجو اعترافی بیان سامنے آیا ہے اس میں انہیں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے، وہ اس اعترافی بیان میں اپنے اوپرلگائے گئے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں، یہ الزام ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے۔