بے گھر افراد کی بحالی منصوبوں کیلئے 6 ماہ میں 59 ارب روپے جاری

Homeless person

Homeless person

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور سیکورٹی منصوبوں کیلئے 59 ارب 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کےذرائع کے مطابق یہ رقم 31دسمبر 2015 تک جاری کی گئی۔ رواں مالی سال کیلئے بے گھر افراد کی بحالی اور سیکورٹی کے خصوصی پروگرام کیلئے مجموعی طور ایک سو ارب روپے مختص کیے گئےہیں ۔