فیصل آباد (جیوڈیسک) چوہدری شیر علی ایک بار پھر رانا ثنا اللہ پر برس پڑے کہتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ قانون شکن وزیر ہیں پہلے بیس افراد کے قاتل تھے اب اکیس کے قاتل ہوگئے ہیں۔
فیصل آباد کے علاقے فیکٹری ایریا میں ایک گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر چوہدری شیر علی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ قانون شکن وزیر ہیں جنہوں نے بیس افراد کو قتل کروایا ہے اور اب انسپکٹر رانا عاطف کو بھی انہوں نے قتل کروا دیاہے اوراب وہ اکیس افراد کے قاتل ہیں۔
جب صحافیوں نے ان سے انسپکٹر رانا عاطف کے حوالے سے مزید تفصیلات کے مانگی تو انکا کہنا تھا کہ وہ اس پر بعد میں کسی اور موقع پر بات کریں گے۔