لیہ +کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گزرتے ہوائی جہاز سے چوہلے میں آتشی مواد گرنے سے شعلے بھڑک آٹھے نو سالہ بچہ بری طرح جھلس گیاجسے تحصیل ہسپتال فتح پور سے ڈسٹرک ہیڈکواٹر ہسپتال لیہ اور بعد ازاں نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا تفصیل کے مطابق بستی غوثیہ آباد نزد پیر بارو شریف تھل کے علاقہ میں غلام عباس نامی شخص 9سالہ بیٹاشہباز چولہے کے پاس کھڑا تھا کہ اوپر سے گزرنے والے جہاز سے آتشی مواد کا گولہ چولہے میں آن گرا جس کے باعث شعلے بھڑک اُٹھے اور شہباز جو آگ نے لپیٹ میں لے لیا جس سے قریبی ہیلتھ سنٹر سے ڈسٹرک ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا جہاں پر سہولت نہ ہونے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا بچے کے والد غلام عباس کے مطابق وہ نہایت غریب آدمی ہے علاج کے لئے رقم نہ ہے انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے اپیل کی کہ اس کے بچے کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جایا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار )ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھرل عظیم کی طالبات سے سکول تعمیر و مرمت کے لیے اینٹیں اٹھوانے پر متعلقہ ٹیچر شاہینہ کوثر کو ملازمت سے معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت تین سال کی انکریمنٹ ضبط کرنے اور سکول سے ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ای ڈی او تعلیم نے گرلز پرائمری سکول کھرل عظیم کی طالبات سے این ایس بی فنڈز کے تحت سکول کی تعمیر و مرمت کے لیے جاری ترقیاتی کام کے لیے طالبات سے اینٹیں اٹھوانے کے واقعے کا علم ہوتے ہی سات جنوری کو ڈی او تعلیم زنانہ مسز شمیم سرور کو انکوائری کے احکامات جاری کیے جنہوں نے اے ای او مسز شمشاد کو انکوائری کرنے کی ہدایات دی جنہوں نے اپنی رپورٹ میں وقوعہ کو بے بنیاد قرار دیاتاہم ای ڈی او تعلیم نے وقوعہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد انکوائری کو مسترد کرتے ہوئے ڈی ڈی تعلیم شاہینہ عزیز کو ازسر نو انکوائری کے احکامات جاری کیے ۔جنہوں نے ویڈیو دیکھنے ،سکول کا معائنہ کر کے طالبات سے معلومات حاصل کی جس پر طالبات نے اینٹیں اٹھوانے کے باریے میں آگاہ کیاجس پر انہوں نے تفصیلی رپورٹ ای ڈی او تعلیم کو دی، ای ڈی او نے متعلقہ ٹیچر شاہینہ کوثر پرسنل ہیرنگ کا موقع دیا جس پر انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کیا۔ای ڈی او تعلیم نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں پیڈا ایکٹ کے تحت پی ٹی سی ٹیچر شاہینہ کوثر کی تین سال کے لیے انکریمنٹ ضبط کرنے ملازمت سے معطل کرنے اور سکول سے ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ+کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں صدر، جنرل سیکرٹری منتخب، 533میں سے 483و وٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ گزشتہ روز ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں صدر چوہدری نوید احمد گجر، جنرل سیکرٹری ملک اختر عباس کھگہ منتخب ہو گئے جبکہ الیکشن پرا من رہا ۔ ڈسٹرکٹ بار کے کل 533ووٹرز میں سے 483ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے نمائندوں کا سال 2016,17کے لئے انتخاب کیا۔ الیکشن کا انعقاد پر امن ماحول میں ہو ا اور الیکشن دن کے موقع پر امیدوار اپنے حامی وکلا کا مالٹوں ، حلوہ و دیگر لوازمات سے ان کی خاطر تواضع کرتے رہے۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں ملک مظاہر جھکڑ بلا مقابلہ نائب صدر ، ظفر مغل جوائنٹ سیکرٹری، خضر حیات فنانس سیکرٹری ، چوہدری اشفاق لائبریری سیکرٹری پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ الیکشن کے فرائض ملک ملازم حسین چیئر مین او ر ممبران احمدنوا زسیہڑ، چوہدری امجد کھکھ، شیخ ذوالفقار نے الیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں اداکیں۔ جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے نعرے لگائے۔