ملتان (جیوڈیسک) نشتر اسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں مزید چار مریض داخل ہوئے ہیں، جن میں سے دو کا تعلق ملتان، ایک کا مظفر گڑھ جبکہ ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔
نئے مریض داخل ہونے سے اسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
جن میں سے پانچ میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ ایک مریض کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے، تاہم پانچ مریضوں کی رپورٹ ابھی جاری نہیں ہو سکی۔