کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سربراہ عساکر جنرل راحیل شریف کو دنیا کے بہترین جنرل کا اعزازحاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ویگر نے کہا کہ امریکی ادارے “ABC” کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو دنیا کا بہترین جنرل قرار دیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور افواج پاکستان کے پر امن کردار اور قربانیوں بھری جدوجہد کی معترف ہورہی ہے۔
جبکہ اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جنرل راحیل شریف نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک و قوم کے مفاد میں سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکر جو جرا¿تمندانہ فیصلے کئے انہی کی بدولت نہ صرف پاکستان سے دہشتگردی کا زور اور دہشتگردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے۔
بلکہ دنیا کو بھی یہ امید ہوچلی ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان دہشتگردوں کو شکست دیکر دہشتگردی کو جڑ سے کھاڑنے اور دنیا کو پر امن بنانے کی اہلیت رکھتی ہیں ضرورت صرف پاکستان اور افواج پاکستان پر اعتماد ‘ ان کی امداداور ان سے تعاون کی ہے۔