بھمبر کی خبریں 11/1/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے ضلعی ورکرز کنونشن پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر مبر سے خطاب کرتے ہوئے کنونشن میں سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق دیگر مقررین کے مطالبات پر ضلع بھمبر میں زرعی یونیورسٹی قائم کرنے، کشمیر ایکسپریس وے کو میرپور سے برنالہ تک توسیع دینے ،ضلع بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام ،ڈی ایچ کیو اسپتال میں کارڈیالوجی یونٹ کے قیام ،بھمبر رن روڈ کی بہتری کے لیے کشمیر کونسل سے فنڈز کی فراہمی ،جبی کے مقام پر گرڈ اسٹیشن کے قیام اوربھمبر گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈنگ ،برنالہ سماہنی بارڈر ایریا کے سپیشل بارڈر ایریا پیکج ضلع بھمبر کے نالوں پر منی ڈیمزاور حفاظتی بندوں کی تعمیر کے لیے ایشیائی بنک کی سکیم کے سیکنڈ فیز میں شامل کرنے ر برنالہ میں کشمیر کونسل کے فنڈز سے پلوں کی تعمیر کرنے کے اعلانات کیے ،انہوں نے کہا کہ جوں ہی پاکستان میں گیس کے حالات بہتر ہوں گے تو بھمبر کے لوگوں کو بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وفاقی وزیر امور کشمیر چو ہدری جر جیس طا ہر نے کہا کہ بھمبر غازیوں اور شہیدئوں کی سر زمین ہے اپنے قائد میاں نواز شریف کی فہراست کو داد تیا رہا کہ 2011 میں یہاں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی وزیر اعظم مجید کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی لیکن میاں نوازشریف نے انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیا گیا آج آپ سارے لوگ اس لئے جمع ہیں کہ اس پارٹی کو ووٹ کے ذریعے ہمیشہ کیلئے فارغ کر دیں یہ پارٹی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے فارغ ہو رہی ہے 5 سال حکومت کرنے کے بعد روتے کیوں ہیں اگر کوئی کام کیا ہوتو تو یہ روتے کیوں ؟ چوہدری عبدالمجید کشمیر کا پہاڑی بکرا ہے جس کے ذبح ہونے کا وقت آ گیا ہے اب تمہارا یوم حساب آیا ہے تو چیختے ہو ہم تمہیں عوام کی عدالت میں لائیںح گے اپنی 5 سالہ کارکردگی سامنے لائو نوکریوں کے نام پر پیسے لیتا ہے سرکاری ملازم سمجھ جائیں کوئی پیسے لیکر بھرتی نہ کرے لیکن اب وقت گزر گیا ہے ہم تمہارے جیسی گندی زبان استعمال نہیں کرینگے کوئی طاقت کشمیر میں مسلم لیگ کی حکومت بننے سے نہیں روک سکتا چیف الیکشن کمیشن کے نام پر الیکشن Delay کروانا چاہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہوں کہ آئیں اور الیکشن کیلئے نئی کمپیوٹرائز ڈ ووٹر لسٹیں بنائیں ضرورت پڑی تو الیکشن میں فوج اور رینجرز کو بھی لائینگے یہ گندی زبان کیساتھ کشمیر کی دھرتی کو کلک لگا رہے ہیں اب الیکشن میں انہیں ان کی اوقات دکھا دینگے گلگت بلتستان کی طرح یہاں بھی جیتیں گے ہم کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیں کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوتا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادون پر عمل نہیں ہوتا کوئی ثالثی کوئی حل قبول نہیں ہے کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے آج پاکستان اور انڈیا ایٹمی طاقتیں ہیں کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر یہاں امن قائم نہیں ہو سکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بھمبر میں مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام بھمبر کے مقام پر ضلعی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے وفاقی وزیر اطلاعات و قانون سینیٹر پرویز رشید نے اپنی تقریرمیں کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کا نام آتے ہی سیاسی کارکنوں کے دلوں میں یہ بات آتی ہے کہ اسے نہ کوئی خرید سکتا ہے اور نہ کوئی جھکا سکتا ہے شاہ غلام قادر ایک درویش صفت آدمی ہیں عابد رضا کشمیر میں بھی ہے اور پاکستان میں بھی ہے بہادر جرات منداور دانش مند بھی ہے عابد رضا کا موجود ہونا کامیابی کی دلیل ہے آج کارکنان نے ہمیں اور مسلم لیگ کو خوش آمدیداور پیپلز پارٹی اور اس کی حکومت کو خدا حافظ کہا ہے جب وزیراعظم مجید کی کرسی لڑ کھڑا رہی تھی وہ وزیراعظم پاکستان سے صرف 2 منٹ کا وقت مانگ رہے تھے نواز شریف کے ہاتھ اور پائوں چومنا چاہتے ہیںچوہدری عبدالمجید نے اپنی تقریر میں اپنا شر دکھا دیا ہے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو عوام کی خدمت کیلئے پانچ سال دئیے گئے بار ہا مواقع پر ان کی حکومت ختم ہو سکتی تھی اب 5 سال کا حساب لینے کا وقت آ گیا ہے ہم نے 5 سال تک دانستہ کنارہ کشی اختیار کیے رکھی خود کو کشمیر سے باہر رکھا ان سے حساب لینا ہمارا حق ہے جب آزاد کشمیر کو دیکھتے ہیں تو کرپشن ، رشوت اور نااہلیت کے تین الفاظ نظر آتے ہیں بد عنوانی ، رشوت خوری ، نااہلی آزاد کشمیر کی حکومت کے تین نام ہیں آپ شیر پر ٹھپہ لگا کر کرپشن ، نا اہلی اور آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کو ٹھاہ لگے گی پاکستان مسلم لیگ نون کے منشور میں کشمیر کی ترقی اور کشمیریوں کی محبت بھی شامل ہے کشمیر کے لوگوں کے دکھوں کو ختم کرنا نواز شریف کی ترقی اور کشمیریوں کی محبت بھی شامل ہے کشمیر کے لوگوں کے دکھوں کو ختم کرنا نواز شریف کی سیاست کا سب سے بڑا حصہ ہے کشمیریوں کو خوشی دینا نواز شریف کی سیاست کا حصہ ہے مشیر سیاسی امور وزیراعظم پاکستان ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 2011 میں سارے آزاد کشمیر کا دورہ کیا جس کا آغاز بھمبر سے کیا گیا تھا آج بھی انتخابی مہم کا آغاز بھمبر سے کر رہے ہیں 2011 کا الیکشن پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے چوری کیا تھا آپ کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا آج آزاد کشمیر حکومت کو خبردار کرتا ہوں تمہاری انہی حرکتوں اور کرتوتوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نے پیپلز پارٹی کا صفایا کر دیا میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے فنڈز دئیے تھے لیکن ان لوگوں کے پیٹ کا جہنم بھرنے میں نہیں آتا آج آپ کارکنان کے ہاتھ میں نواز شریف کا کارڈ ہے صدر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کامیاب کنونشن پر بھمبر ، شماہنی، برنالہ کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کا یہ ورکز کنونشن اس انتخابی مہم کا پہلا مرحلہ ہے جس کا ساڑھے چار سالوں سے انتظار تھا 4/5 ماہ باقی ہیں ہم آزاد کشمیر میں شرافت اور خوشحالی کا ایجنڈا لیکر آئینگے آزاد کشمیر میں تھیلوں کی سیاست ہو رہی ہے صحت تعلیم کو تباہ کر دیا گیا ہے آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے لیکن عدلیہ نے انصاف کا پرچم بلند رکھا ہے چوہدری مجید 70 سال کا ہو گیا لیکن جھوٹ بولتے شرم نہیں آتی آئو چل کے کوئی واردات پائیے میں کہتا ہوں کہ آزاد کشمیر میں ایک بد بودار شخص مسلط ہے مجید تمہارا جنازہ دھوم سے نکالیں گے لیگ کشمیر سے تنہا الیکشن لڑیں گے عتیق زبردستی ہمارے ساتھ چمٹتا ہے ہمیں یہ رشتہ منظور نہیں ہے ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے لیکن لیگ کے صاف ستھرے جھنڈے پر کرپشن کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے میاں نواز شریف کی ذات پر آنچ نہیں آنے دینگے حکومت پاکستان سے آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں اقوام متحدہ کی رو سے پاکستان آزاد کشمیر میں گڈگورننس دینے کا پابند ہے میں نے اتنے لباس تبدیل نہیں کئے جتنی بیرسٹر سلطان محمود نے جماعتیں بدلی ہیںآزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کر کے نادرا کے ذریعے ووٹر لسٹیں بنائی جائیں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیرر چوہدری طارق فاروق نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کا شکر گزار ہوں کہ اپنی ٹیم کو ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے بھیجا ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ میٹنگز چھوڑیں اور آزاد کشمیر مسلم لیگ کی اونر شپ کو قبول کریں بھمبر سائوتھ کا ضلع ہے 2011 میں میاں نواز شریف تشریف لائے ریاست میں ہر طرح کا جھولو ٹھپہ چلا بھمبر میں سید یوسف رضا گیلانی بھی آئے لیکن غیور عوام نے مجھے کامیاب کرایا بھمبر میں ہم نے پانچ ہزار جعلی شناختی کارڈ پکڑے انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید کا سیاسی جنازہ اٹھائیں ہم زندہ کا شکار کرتے ہیں یہ تو پہلے ہی مرے ہوئے ہیں ہم میاں نواز شریف سے وعدہ کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ راجہ فاروق حیدر خان اور سالار جمہوریت کی قیادت میں اکیلے کامیابی حاصل کرے گی برنالہ اور سماہنی میں اتفاق و اتحاد ہے تمام مقامی قیادت کا شکر گزار ہوں مسلم لیگ کے پرچم تلے سب اکھٹے ہیں صرف آپ کی اونر شپ کی ضرورت تھی راجہ فاروق حیدر خان کی ہر ایک ادا پر قربان ہیں یہ ہمارا پیغام ہے سارے پاکستان کی مسلم لیگ کیلئے آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ اور خوشحال کشمیر بنائینگے تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنائینگے سائوتھ کی 12 کی 12 سیٹیں کامیابی کی نوید دینگے یہ ساری ڈویژن سالار قافلہ عابد رضا کے حوالے کرینگے تینوں حلقوں میں پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی اس کا ساتھ دینگے مجھ پر گولیاں چلیں میرا ساتھی کارکن شہید ہو گیا لیکن ہم جھک نہیں سکتے راجہ فاروق حیدر میرے لیڈر ہیں ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔میاں نواز شریف نے بھمبر کے جلسہ عام میں زرعی یونیورسٹی ، سوئی گیس اور کشمیر ایکسپریس موٹروے کا وعدہ کیا تھا ان وعدوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں کھڑی شریف اور بھمبر کا آدھا آدھا حلقہ اندھیروں میں ڈوبا رہتا ہے گرڈ سٹیشن چاہتے ہیں DHQ میں شعبہ امراض قلب چاہتے ہیں بارڈر ایریا کا تقاضا ہے بھمبر کو 15 سال قبل ضلع بنایا گیا رنگ روڈ کی توسیع کا اعلان چاہتے ہیں بھمبر ، برنالہ، سماہنی میں نالوں کا کٹائو ہوتا ہے حفاظی بندوں اور منی ڈیموں کی ضرورت ہے شہباز شریف ادھر ہوتے تو یہاں بھی بندوق چلتی ہمارے مطالبات بہت بڑے نہیں ہیں آج چوہدری عبدالمجید کی سیاسی موت کا آغاز ہو گیا ہے کارکنوں سے کہتا ہوں اپنی لیڈر شپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںایم این اے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر موقعہ ہر میدان میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا مسلم لیگ کے سپاہیوں میاں نواز شریف کے جانثارو یہاں پر دھڑاں اور برادریوں کی سیاست کو دفن کر دو اگر آپ نے کشمیر کو مسلم لیگ کا قلعہ بنایا ہے تو پھر آپ اول سے آکر تک مسلم لیگ کے کارکنان ہیں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ کے خلاف اعلان جہاد کر رہا ہوں آپ نے ایک بے حیا جماعت کو کشمیر میں داخلہ روکنا ہے یہاں لیڈروں اور بے حیائوں کی گنجائش نہیں ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کے طول و عرض میں صرف وہی جماعت رہے گی جو پاکستان سے مخلص ہو گی راجہ فاروق حیدر خان ایک دیانتدار شخصیت ہیںپاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر مسلم لیگ کے تمام عہدیداران و کارکنان کو کامیاب کنونشن سے ثابت کر دیا کہ انشاء اللہ الیکشن میں مسلم لیگ باقی جماعتوں کا صفایا کر دے گی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید تمہاری ڈوبتی نائو کو میاں نواز شریف نے بچایا تھا مجید کے وفاقی وزراء کے بارے میں نازیبا الفاظ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں مجید تم اور تمہارے کرپٹ ساتھیوں کو تھوری ریسٹ ہائوس میں قید کرینگے مجید اپنے اثاثوں کا حساب بتائے پیپلز پارٹی پنجاب، KPK اور بلوچستان میں صفایا ہوا اور اب آزاد کشمیر سے بھی صفایا ہو گا فنڈز لینے کیلئے چوہدری برجیس طاہر کے قدموں میں بیٹھ کر رونے لگتے ہو ہم نے پاکستان سے اپنے رشتوں کو مضبوط تر کرنا ہے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین تمہارے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے اور مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں گیسپاسنامہ پیش کرتے ہوئے چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ نے میاں نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ 2016 میں آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت قائم ہو گی انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے بھمبر میں پاسپورٹ آفس ، ٹیکنیکل کالج کے قیام، بھمبر تا میرپور اور بھمبر تا چڑویالہ سڑکوں کو دو ریہ کرنے کا مطالبہ کیا وزیر امور کشمیر سے بھمبر میں زرعی یونیورسٹی کے قیام، کشمیر ایکسپریس وے کو توسیع دیگر سیالکوٹ تک لے جانے اور سوئی گیس کی فراہمی کے اعلانات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا انہوں نے ضلع بھمبر کے دیگر بڑے بڑے مسائل کا بھی ذکر کیا۔ورکر کنونشن سے ضلعی صدر مسلم لیگ نون راجہ مقصود احمد خان، سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی نائب صدر راجہ رزاق احمدخان، امیدوار اسمبلی برنالہ کرنل وقار احمد نور ، سابق امیدوار سپریم کورٹ بار مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ، راجہ خوشنود اعظم نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) وفاقی وزیر امور کشمیر چورہدری محمد برجیس طاہر نے کشمیر کونسل کی وساطت سے تعمیر ہونیوالی پندوڑی تا سمرالہ لنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا سڑک کی لمبائی 5 کلومیٹر ہے جس پر 10 کروڑ روپے کے اخراجات آئینگے سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، صدر مسلم لیگ نون یوتھ ضلع بھمبر چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن، چوہدری صفدر حسین ، چوہدری شوکت علی پنڈوڑیاں ودیگر بھی موجود تھے کشمیر کونسل کے تعاون سے جاری اس پراجیکٹ کی تکمیل سے بھمبر تا جی ٹی روڈ کا فاصلہ 40 کلومیٹر رہ جائیگی جس سے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آئینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے ورکرز کنونشن کی جھلکیاں
بھمبر۔ڈسٹر کٹ رپورٹر
٭حلقہ برنالہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس امیدوار اسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور اور مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میںورکرز کنونشن میں شریک ہوا
٭حلقہ بھمبر سے کس چناتر ،پنڈی جہونجہ ،بڑھنگ ،روپیری،لس،دھندڑ،برسالی ،دھندڑ،مچھوڑا،پتھورانی ،کسگمہ ،کلری،پنجیڑی ،جبی،کموترہ،بیلہ محمد نگر،درائیاں،گڑھا کنجال سمیت مختلف دیہاتوں سے چھوٹے بڑے جلوس ،جلسہ گاہ میں شامل ہوتے رہے۔
٭جلسہ گاہ کے قریب باب کشمیر پل سے ملحقہ جگہ پرمیلہ کا سماں تھا۔
٭ کرنل وقار کے جلوس کو باب کشمیر پل سے جلسہ گاہ پہنچنے تک ایک گھنٹے کا وقت لگا۔جلوس میں ہزاروں افراد شامل تھے ۔جلسہ گاہ کو بڑے بڑے ہولڈنگ بورڈز سے سجایا گیا تھا
٭ جلسہ گاہ میں صحافیوں کے لیے الگ سے گیلری بنائی گئی تھی۔
٭ورکرز کنونشن کی صدارت مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے صدر راجہ مقصود احمد خان نے کی
٭برنالہ کے جلوس میں لائے گے پرچم لوگوں کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔
٭سماہنی سے آنے والے جلوس کی قیادت مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمد خان،امیدوار اسمبلی راجہ رزاق احمد خان اور امیدوار اسمبلی راجہ خوشنود اعظم کی قیادت میں پہنچا
٭ جلسہ گاہ میں سب سے زیادہ بینر انجینئر رضوان انور کی طرف سے لگائے گئے تھے۔
٭ضلعی ورکرز کنونشن میں لگائے گے بینرز سے احساس ہوتا تھا کہ کنونشن ضلع کا نہیں بھمبر کا ہے۔
٭برنالہ سے آنے والے یوتھ کے نوجوانوں نے مخصوص شرٹس پہن رکھیں تھیں جن پر میاں نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی تصویریں تھیں۔
٭ ایم پی اے چوہدری امداد حسین نے بھی جلسہ میں شرکت کی
٭یوتھ کے نوجوانوں کا بڑا گروپ چوہدری علی بابر کے نعروں کے ذریعے جلسہ گاہ کو گرماتا رہا
٭جلسہ گاہ میں نواز شریف کے ترانے گونجتے رہے
٭مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حید ر خان سب سے پہلے جلسہ گاہ میں پہنچے
٭ ڈڈیال سے سابق ممبر اسمبلی چوہدری مسعود خالد،ایم ایل اے شوکت شاہ بھی جلسہ میں شریک ہوئے
٭مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان کارکنان کو با ر بار نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایات جاری کرتے رہے۔
٭وزیر اُمور کشمیرچوہدری محمد برجیس طاہر نے جلسہ گاہ میں آنے سے قبل کشمیر کونسل کے فنڈ سے بننے والی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا
٭جلسہ گاہ میں یوتھ کے نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جس کے کارڈ اُنھوں نے گلے میں لٹکارکھے تھے
٭پریس گیلری میں لگی کرسیوں پر غیر صحافی لوگوں نے بھی قبضہ جمائے رکھا
٭بھمبر کے علاوہ ،سماہنی ،برنالہ،میرپوراور اسلام آباداور گوجرانوالہ سے بھی صحافیوں کی بڑی تعداد نے جلسہ کی کوریج کی
٭ جلسہ کا وقت12:00بجے دیا گیا تھا ۔وفاقی وزاراء جلسہ گاہ میں 2:00بجے پہنچے
٭ مہمان خصوصی وزیر اُمور کشمیر چوہدری محمد برجیس احمد طاہر اور مشیر وزیر اعظم پاکستان ڈاکٹر آصف کرمانی ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کی معیت میں جلسہ گاہ میں پہنچے
٭اسٹیج پر بیٹھے مہمانوں کے لیے اسٹیج پر پہنچنے کے لیے وی آئی پی راستہ بنایا گیا تھا
٭اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری جمیل سلطان نے ادا کیے
٭وفاقی وزاراء کا کشمیر کی دھرتی سے قبل کوٹلہ کے مقام پر ایم این اے چوہدری عابد رضانے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ استقبال کیا
٭وفاقی وزراء کا استقبال بڑھنگ ٹول کے مقام پر چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے کیا
٭سپاسنامہ چوہدری عارف سرفراز ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن نے پیش کیا
٭نون لیگ کی میڈیا ٹیم کے رکن چوہدری جاوید اقبال برسالوی صحافیوں کی آئو بھگت کرتے رہے
٭اسٹیج پر راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر،وزیر اطلاعات چوہدری پرویز رشید ،مشیر وزیر اعظم پاکستان ڈاکٹر آصف کرمانی ،ایم این اے چوہدری عابد رضا ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قارد،سنیئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق ،صدر مسلم لیگ ن ضلع بھمبر راجہ مقصود احمد خان ،کرنل وقار احمد نور،مرزا ظفر حسین جرال،راجہ رزاق خان ،سید شوکت علی شاہ،چوہدری مسعود خالد ،سابق وزیر چوہدری محمد عزیز ،راجہ خوشنود اعظم،ڈاکٹر چوہدری امین آف میرپور ،یوتھ کے راہنماء ملک محمد حنیف سمیت درجنوں قائدین مسلم لیگ ن موجود تھے۔
جلسہ گاہ میں سب سے آخر میں جلوس حلقہ سماہنی سے پہنچا،
٭جلسہ گاہ کے پہلے مقرر مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن تھے
٭میزبان جلسہ چوہدری طارق فاروق اسٹیج پر کھڑے ہو کر اسٹیج سیکرٹری کو ہدایات اور جلسہ کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔
٭حلقہ سماہنی کی پانچویں یونین کونسلز سے کارکنان کی بڑی تعداد نے تینوں امیداواران اسمبلی کی قیادت میں جلسہ گاہ میں شرکت کی۔
٭ کرنل وقار نے اپنی تقریر میں حلقہ برنالہ میں پی پی پی کی حکومت کی طرف سے کی گئی ترقی کا پوسٹمارٹم کیا
٭جلسہ گاہ میں حلقہ بھمبر کے بعد زیادہ حاضری برنالہ سے تھی۔
٭مرکزی قائدین کی تقاریر سے پہلے صدر جلسہ راجہ مقصود احمد خان نے خطاب کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
٭تمام مقامی مقررین نے گزشتہ الیکشن سے پہلے میاں نواز شریف کی طرف سے سوئی گیس سمیت کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کرتے رہے۔
٭چوہدری طارق فاروق جب تقریر کے لیے آئے تو یوتھ کے نوجوانوں نے بھنگڑے ڈال کر اور نعرے لگا کر اُن کا استقبال کیا
٭چوہدری طارق فاروق نے ڈاکٹر آصف کرمانی کومیاں نواز شریف کا اوپننگ بیٹسمین اور پرویز رشید کو دانشور قرار دیا
٭سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات کے بیٹے فاروق سکندر اورکھڑی شریف سے سابق وزیر چوہدری رخسار احمد بھی اسٹیج پر موجود تھے
٭چوہدری طارق فاروق نے راجہ فاروق حیدر کو وزیر اعظم آزاد کشمیر قرار دیااور انتہائی جذباتی تقریر کی
٭اسٹیج سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان نے جلسہ کو وزیر اعظم کاسیاسی غائبانہ نماز جنازہ قرار دیا
٭جلسہ میں بھمبر کے علاوہ کوٹلہ کے عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
٭شاہ غلام قادر نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے تھوری ریسٹ ہائوس کو مستقبل کی رہائش گاہ قرار دیا جہاں وہ کی گئی کرپشن کی سزا بھگتیں گئیں
٭ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کارکنان کو میاں نواز شریف کا سلام پہنچایا
٭راجہ فاروق حیدر نے اپنی تقریر کا آغاز ترنم سے نعت کے چند اشعار پڑھ کے کیا
٭یوتھ کے نوجوان فاروق حیدر کی تقریر کے دوران بار بار وزیر اعظم فاروق حیدر کے نعرے لگاتے رہے
٭وزیر اطلاعات و نشریات سینٹرپرویز رشید نے آج کے ورکرز کنونشن کو ن لیگ کا استقبال اور پیپلز پارٹی کے لیے الوداعی پیغام قرار دیا
٭پرویز رشید نے بدعنوانی ،نااہلی اور رشوت خوری کو آزاد حکومت کا متبا دل نام کہہ کر پکارا
٭شرکائے جلسہ تین گھنٹے تک جم کر مقررین کی تقرریں سنتے رہے
٭ضلعی ورکرزکنونشن کے آخری مقرر وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر تھے