سابق میئر اور ایم پی اے ریاض شاہد اور معروف عالم دین عطا المصطفی نوری کے انتقال پر اظہار تعزیت

Condolences

Condolences

فیصل آباد : پولیٹیکل ورکرز فورم کے چیئرمین محمود احمد مفتی نے سابق میئر اور ایم پی اے ریاض شاہد اور معروف عالم دین عطا المصطفی نوری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شخصیات نے اپنے شعبوں میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔

ریاض شاہد نے تاحیات غریب اور پسے ہوئے طبقے کی سیاست کی جبکہ عطا المصطفی نوری نے نسل نو کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چراغ روشن کرنے کیلئے کام کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔