کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں پارکنگ ایریا بنانے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی اپنے دلچسپ جملے بازیوں سے باز نہ آئے۔
تقریر کے دوران کہنے لگے کہ ممبر اسمبلی نصرت سحر عباسی کی فرمائش پر ارکان اسمبلی کے رہائیشی کمپلیکس میں بیوٹی پارلر اور مردوں کے لئے سیلون بنایا جائیگا۔
آغا سراج درانی کے چٹکلے کے بعد خواتین ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں اور سندھ حکومت کو عیاشیاں سوجھ رہی ہیں۔
نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے کوئی فرمائش نہیں کی۔ آغا سراج درانی سے سندھ اسمبلی میں بدلہ لونگی۔