راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال خصوصا افغانستان کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔