نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ بھارت کو دیدی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے دیئے گئے موبائل نمبرز پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
ادھر بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پندرہ جنوری کو ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے ہیں۔ تاہم بعد میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے واضح کیا کہ سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
دوسری جانب بھارت نے قواعد ضوابط پورے نہ ہونے کا بہانہ بنا کر پاکستان کے 75 زائرین کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر پاکستان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔