اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےاقتصادی راہداری گیم چینجرہے، سی پیک منصوبے سے تمام صوبوں کو فوائد حاصل ہوں گے،ملک میں سماجی اور اقتصادی ترقی بھی ہو گی
اسلام آباد میں چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم سے ملاقات کی، چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ہائیڈرو پاور منصوبے بنانے میں دلچسپی ظاہر کی،وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پن بجلی شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان سولر، تھرمل اورپن بجلی منصوبوں سےتوانائی بحران حل کررہا ہے، سی پیک منصوبے سے تمام صوبوں کو فوائد حاصل ہوں گےاورملک میں سماجی و اقتصادی ترقی ہوگی،اقتصادی راہداری گیم چینجرہے۔