لاہور : اسپتال سے نامعلوم خاتون نے 5 سالہ بچہ اغوا کر لیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے جناح اسپتال سے نامعلوم خاتون نے 5 سالہ بچہ اغواء کر لیا،پولیس نے اسپتال کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

شیرا کوٹ کی رہائشی زنیرا اپنی بہن کی عیادت کے لیے 5 سالہ بیٹے فہد کے ہمراہ جناح اسپتال پہنچی، لیبر روم جانے لگی تو سکیورٹی گارڈ نے بچے کو داخلے کی اجازت نہ دی، زنیرا بیٹے کو باہر چھوڑ کر اندر چلی گئی، واپس آئی تو بیٹا غائب تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی، اسپتال کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھی تو پتہ چلا کہ سرخ لباس پہنے ایک خاتون بچے کو اٹھا کر لے گئی۔

جناح اسپتال سے دن دیہاڑے 5 سالہ بچے کے اغوا نے اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی، جلد مغوی بچے کو برآمد کر لیں گے۔