شردھا کا 34 منزلہ عمارت سے رقص کا خطرناک مظاہرہ

Shraddha

Shraddha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی فلم ‘عاشقی ٹوسے شہرت پانے والی شردھا کپورنے ایک اشتہار کے لئے ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل کی34منزلہ عمارت سے عمودی انداز میں لٹک کررقص کرنے کا خطرناک اسٹنٹ سرانجام دے کر سب کو حیران کردیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اسٹنٹ کرکے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ یہ خطرناک اسٹنٹ میں اپنی فلموں میں بھی سر انجام دوں۔

شردھا نے اپنے اس اسٹنٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی ہیں جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔واضح رہے ان دنوں شردھا کپور اپنی آنے والی نئی فلم باغی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔