ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور فرحان اخترکی نئی فلم وزیرکا جادو مداحوں پر نہ چل سکا ۔فلم ‘وزیر 2دنوں میں صرفبارہ اعشاریہ 73 کروڑ روپے کی کمائی ہی کرسکی۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ شطرنج کے ایک معذور کھلاڑی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فرحان اختر ایک پولیس آفیسر کے روپ میں جلوہ گر ہونگے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ادیتی راؤ حیدری اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔