کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے نے کارروائی کر کے 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ رینجرز نے 90 روزہ ریمانڈ کے بعد 2 ٹارگٹ کلرز پولیس کے حوالے کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی عمارت میں چھاپہ مار کر مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست کا شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
دوسری طرف ڈیفنس میں بھی کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کرلیئے۔ اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔