اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، حکومت پاکستان افغانستان سے تمام امور پر تعاون کے لیے مخلص ہے ۔
پاکستان افغانستان سلامتی سے متعلق ماہرین کا تین روزہ اجلاس دوسرے روز بھی اسلام آباد میں جاری رہا۔ وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن و خوشحالی کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کاکہناتھاکہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ جیسے اقدامات قیام امن کی جانب اہم قدم ہے، پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کے اعتماد پر پورا اترنا ہوگا۔