کراچی (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے عمل کی تکمیل میں تاخیر پر متحدہ قومی مومنٹ نے آج صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر اجتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اختیار دو، احتجاج کے پیش نظر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ نے گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماوں کے مطابق بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل میں تاخیر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا ہے۔
احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے سامنے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ، سڑک بند ہونے پر ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹریفک کو پیرا ڈائز سے جی پی او کی جانب ٹریفک کو موڑا جا رہا ہے جبکہ ایم پی اے ہوسٹل سے پریس کلب کی جانب جبکہ مسجد خضری سے برنس روڈ کی جانب ٹریفک کو موڑا جا رہا ہے۔