مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن غربی زون کراچی کے ناظم گلفراز صدیقی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن غربی زون کراچی کے ناظم گلفراز صدیقی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔نکاح کی تقریب غربی زون کراچی کی ایک جامع مسجد میں ہوئی، جس میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی اور دیگر ذمہ دران کے علاوہ غربی زون کے ذمہ دران نے شرکت کی۔

گلفراز صدیقی نے تمام ذمہ دران کو نکاح میں آنے پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کراچی کے ناظم صدیق شیرازی نے گلفراز صدیقی کو مسلم اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک سنت عمل ہے اور ہمیں اپنے شادی بیاہ کی تقریبات کو سنت نبوی ۖ کے مطابق کرنی چاہییں اور دیگر تمام رسم و رواج کو نظر انداز کرنا چاہیے۔ صدیق شیرازی نے نکاح کی تقر یب کا اختتام دعا سے کیا۔